پنجگورعلاقائی ذرائع کے مطابق گذشتہ رات وشبود میں کسٹم کے قریب فورسز کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے نتیجے میں فورسز کو نقصاناتاٹھانے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد علاقے میں گذشتہ رات شدید فائرنگ کی آواز سنی گئی جبکہ آج صبح فورسز کی بڑی تعدادنے علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کئے ہیں ۔
ادھر نوشکی میں ایف سی چیک پوسٹ پر اتوار اور پیر کے درمیانی شب کوئٹہ تفتان روڈ پر واقع نوشکی ایف سی کی چیک پوسٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ہینڈ گرنیڈ بم سے حملہ کیا ہینڈ گرینڈ بم زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا جس سے دو ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔
آخری اطلاع تک اس حملہ کی ذمہداری کسی بلوچ آزادی پسند یا دیگر تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔