بلوچستان کے خضدار کی تحصیل نال کے علاقے گریشہ میںنامعلوم مسلح افراد نے ایک موبائل فون ٹاورکے مشینریز کونذر آتش کردیاہے ۔
ذرائع کے مطابق ناکارہ بنائے گئے موبائل ٹاورو مشینریز یوفون کمپنی کے تھے
اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے تاہم ماضی میں اس طرح کے حملے مسلح بلوچ آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے ہوتے رہے ہیں اور ان کی جانب سے یہ موقف پیش کیا جاتا رہا ہے کہ انسانی آبادیوں سے کوسوں دور موبائل فون ٹاورز کی تنصیبات کے منصوبے محض آزادی پسندوں کو ٹریس کرنے کیلئے ہوتے ہیں