قلات کے پہاڑی سلسلے ہربوئی میں پاکستانی فورسز کے ایک گاڑی کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں فورسز اہلکاروں کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ اہلکار علاقے میں تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی کے اہلکاروں کو سیکورٹی فراہم کرنے پر معمور تھے۔
سرکاری حکام نے نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔