والدہ کوفورسز نے جیل کے باہرجبراًلاپتہ کردیا ، ایمان مزاری



راولپنڈی شیریں مزاری کی بیٹی اور انسانی حقوق کے نامور و توانا آوازایمان مزاری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس یونیفارم والے فورسز نے والدہ کواڈیالہ جیل کے باہرجبراًلاپتہ کردیاہےاور اب وہ نہیں جانتی کہ ان کی والدہ کہاں ہیں۔


شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاہے کہ جب وہ کورٹ آرڈر لے کر اڈیالہ جیل پہنچیں تو انھیں کہا گیا کہ وہ گیٹ نمبر 5 پر پہنچیں ان کی والدہ باہر آ رہی ہیں۔


ایمان مزاری نے بتایا کہ جب وہ (شیریں مزاری) باہر نکلیں تو ایک نیلے رنگ کی گاڑی (جو کافی دیر سے وہاں کھڑی تھی) میں سے چار افراد (جنھوں نے اسلام آباد پولیس کا یونیفارم پہن رکھا تھا) ان کی والدہ کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے۔


انکا کہنا ہے کہ جیل ڈاکٹر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں ان باتوں کی تصدیق ہوتی ہے جو میں کہہ رہی ہوں کہ وہ بہت بیمار ہیں۔

اس سے قبل ایک اور ٹویٹ میں ایمان مزاری نے الزام لگا ئی کہا

کہ جب وہ والدہ کے لیے تھانہ سیکریٹریٹ گئیں تو وہاں انھوں نے والدہ کی چیخیں سنیں اور انھوں نے مجھے کہا کہ ’یہ مجھے مار رہے ہیں، تم یہاں سے جاؤ۔‘

وہ دعوٰی کرتی ہیں کہ ایک مرد پولیس اہلکار نے انھیں مارا اور فرش پر گرا دیا اور گھسیٹ کر پولیس سٹیشن کے باہر لے گئے۔



Post a Comment

Previous Post Next Post