بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ گذشتہ روز سرمچاروں نے آواران کے علاقے تیرتیج آھوری میں زیر تعمیر گورنمنٹ ریزیڈینشل کالونی کی کنسٹرکشن سائیٹ پر حملہ کیا ہے ۔
انھوں نے کہاہے کہ اس رہائشی کالونی کے نام پر ایک وسیع علاقہ پر قبضہ کرکے عوام کیلئے زمین مزید تنگ کیا جارہا ہے۔ جس کی وجہ سے حملے میں گاڑیوں اور مشینری کو نذر آتش کردیا گیا۔
ترجمان نے کہاہے کہ بلوچستان بھر میں اسکول، کالج، ہسپتال اور دوسری کئی اسکیموں کے نام پر بنائے گئے املاک فوجی کیمپوں کی صورت میں آج ہر گائوں میں موجود ہیں۔ اسکی ہم قطعی اجازت نہیں دینگے۔
لہذا ہم اس طرح کے منصوبوں پر کام کرنے والے تمام ٹھیکیداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایسی استحصالی منصوبوں کا حصہ نہ بنیں۔ بصورت دیگر وہ اپنے تمام تر نقصان کا ذمہ دار خود ہونگے۔