بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ زمران میں فوجی چوکی پر حملہ کر کے دشمن فوج کو نقصان پہنچایا۔
انھوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاہے کہ سرمچاروں نے آج 28 مئی کو شام چار بجے کیچ کے علاقے زامران میں ڈیلکِک کے مقام پر قایم پاکستانی فوج کی چوکی پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا،جس سے دشمن فوج کے اہلکاروں کو جانی و مالی نقصان کا سامنا رہا ہے۔
بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔