بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پولی ٹیکنیک یونٹ کالج کے زیرِ اہتمام یومِ "آسروخ" کی مناسبت سے سرکل زیرِ صدارت یونٹ سیکرٹری کبیر بلوچ منعقد ہوا۔
سرکل سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ آج کے روز مادر وطن بلوچستان کے سینے میں ایٹمی دھماکے کر کے ریاست نے یومِ تکبیر منایا اور بلوچ عوام کو کینسر جیسے موذی مرض کے رحم و کرم پر چھوڑا دیا ۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان حکومت اور ریاستی اداروں نے بلوچستان کی قوم پرست قیادت کو اعتماد میں لئے بغیر بلوچستان میں ایٹمی دھماکے کرائے اور دھماکہ کروانے کے بعد علاقے میں پھیلنے والے امراض کی کوئی تدارک نہیں کی ۔