کراچی، مزاحمت پر ایک شخص کو قتل کردیا گیا، دیگر واقعات میں 5 افراد ھلاک ،خیرپور، تھر پارکر تالاب میں گر کر 6 بچے بچیاں ڈوب گئیں ،



کراچی کے علاقے منظور کالونی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 بچیوں کا باپ ھلاک ہو گیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مقتول عدیل علاقے میں برگر کا ٹھیلا لگاتا تھا، علاقے میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتیاں روز کا معمول بن گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق منظور کالونی میں 24 سالہ عدیل ٹھیلا بند کر کے واپس آرہا تھا کہ ڈاکوؤں نے مزاحمت پر اسے قتل کر دیا۔ علاقہ مکینوں نے بتایا ہے کہ ڈاکو گلی میں لوٹ مار کر رہے تھے، عدیل موقع پر پہنچا تو ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر اسے روکا، ملزمان نے لوٹ مار کے بعد عدیل کو گولیاں ماریں اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ 


  کراچی اورنگی ٹاؤن اردو چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی شناخت 24 سالہ عمیر سے ہوئی ہے۔ واقعہ کیسے پیش آیا پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد ڈولمین مال کے قریب جھگڑے کے دوران سر پر وزنی چیز لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ مقتول نوجوان کی شناخت 18 سالہ محسن کے نام سے ہوئی ہے۔


 پولیس کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا، گودام چورنگی کے قریب ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 2 افراد ھلاک ہوگئے۔ مقتولین کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ جائے وقوعہ پر ٹرالر موجود ہے اور ڈرائیور غائب ہے، ٹرالر کو تھانے منتقل کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ 


پولیس کے مطابق مائی کلاچی روڈ، ریلوے پھاٹک کے قریب لوٹ مار میں مصروف ڈاکو پر شہری نے فائرنگ کردی۔ شہری کی فائرنگ سے ڈاکو صدام حسین زخمی ہوگیا، زخمی ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا۔ ریسکیو کے مطابق ہجرت کالونی گلی نمبر 34 میں بابا ہوٹل کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی شناخت 30 سالہ ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے۔


علاوہ ازیں سندھ  خیرپور کے گوٹھ میاں وارث میں 2 بہنوں سمیت 4 بچیاں تالاب میں گرگئیں، اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا لیکن ایک کے بعد ایک بچیوں کی نعشیں تالاب سے ملتی رہیں۔ 


ڈوب کر ھلاک ہونے والی بچیوں میں سے 5 سالہ دانیہ، 6 سالہ مسکان اور 10 سال کی سہانا کی شناخت ہوگئی۔ 


ریسکیو ذرائع کے مطابق بچیاں تالاب کے قریب کھیل رہی تھیں، ایک بچی تالاب میں گری جس کے بعد دیگر بچیاں اسے بچانے کیلئے کود گئیں لیکن وہ بھی ڈوب گئیں۔ تھرپارکر کے علاقے ڈیپلو کے تالاب میں بھی کھیل کے دوران ڈوب کر دو بچے جاں بحق ہوگئے، دونوں نعشیں نکال لی گئیں ہیں ۔


دریں اثناء پشاور میں زیادتی کا شکار 13 سالہ بچی اسپتال میں زچگی کے دوران انتقال کرگئی۔پولیس کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کی اطلاع پر تفتیش شروع کر دی گئی ، 13 سالہ لڑکی کو 5 ماہ قبل زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، نازک حالت میں آپریشن سے لڑکی کا مردہ بچہ پیدا ہوا، لڑکی کو والدین لے کر آئے تھے، نعش والدین کے حوالے کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کی گئی اور اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔


 پولیس کے مطابق 25 سالہ ملزم عتیق بچی کا پڑوسی ہے اور فیملی سمیت گھر کو تالا لگا کر فرار ہوگیا تھا تاہم اسے ٹریس کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔


پولیس حکام کے مطابق ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائےگا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post