مشکے اور پنجگور میں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف



بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ  سرمچاروں نے مشکے میں فوجی چوکی، ڈیتھ اسکواڈ اور گچک میں یوفون ٹاور پر حملہ کیا ہے۔ 


انھوں نے کہاہے کہ پچیس مئی کو دوران گشت الصبح چھ بجے مشکے کے علاقے جھکی کلاتک میں سرمچاروں اور ریاستی مسلح ایجنٹوں کے ڈیتھ اسکواڈ کا آمنا سامنا ہوا، جس سے ایک جھڑپ شروع ہوئی۔ اس جھڑپ میں ریاستی ایجنٹوں کا گروہ جو مسلح دفاع کے نام سے آپریٹ کرتا ہے، کو جانی نقصان اُٹھانا پڑا۔ اس کے فورا بعد پاکستانی فوج کے جنگی ہیلی کاپٹروں نے قریبی علاقے منجو میں کمانڈوز اتارے، جارحیت شروع کی اور درختوں کا آگ لگا دی۔ 


ان واقعات کے بعد سرمچاروں نے رات نو بجے مشکے میانی قلات میں واقع  چوکی کو راکٹ اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس سے دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ 


انھوں نے کہاہے کہ ایک اور حملے میں سرمچاروں نے پنجگور کے علاقے گچک میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ کی موبائل فون کمپنی یوفون کی ٹاور کو نشانہ بناکر مشینری کو جلا ڈالا۔ پاکستان اور چین بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آزادی پسند جہدکاروں اور ہمدردوں کو ٹریس کرنے اور معلومات حاصل کرنے کے ساتھ اپنے جاسوس اور وہاں پر تعینات فوجیوں کی سہولت کیلئے موبائل فون کی ٹاوروں کا جال بچھا رہے ہیں۔


یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post