پنجگور اور تربت میں فورسز چوکیوں پر راکٹ حملہ

 


پنجگور گریڈ اسٹیشن کے مقام پر قائم قابض  پاکستانی فورسز کی چوکی پر  مسلح افراد نے راکٹ لانچرز اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچا کر فرار ہوگئے ہیں۔ 


 علاقائی ذرائع کے مطابق علاقہ  فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سے کافی دیر تک گونجتا رہا ۔ 


تاہم نقصانات کے بارے معلومات نہیں مل سکے ہیں ۔ 


اس طرح کیچ کے مرکزی شہر تربت آپسر میں شھید حیات پوسٹ پر  نامعلوم سمت سے راکٹ کے تین گولہ فائر کیے گئے جو شھید حیات چیک پوسٹ کے قریب گرے۔


پولیس کے مطابق گولہ کے ٹکڑے اور تاریں اس مقام سے  ملی ہیں تاہم ان سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔


دوسری جانب  باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ تربت فلیگ پوسٹ (المعروف شہید حیات پوائنٹ) پر دھماکہ ہواہے اور  ایف سی کی جوابی فائرنگ سے  بجلی کے تاروں کو کافی  نقصان پہنچاہے ۔  


آخری اطلاع تک مذکورہ دونوں حملوں کی ذمہداری کسی مسلح آزادی پسند تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post