ملاکنڈ ,ڈی آئی خان ،باڑہ میں فوج اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں کی ذمہداریاں قبول کرتے ہیں ،ٹی ٹی پی



تحریک طالبان پاکستان ٹی ٹی پی کے ترجمان محمد خراسانی نے جاری مختلف پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران ولایت ملاکنڈ، تحصیل درگئی کے مختلف علاقوں میں تحریک طالبان پاکستان کے رضاکاروں نے  فوج اور پولیس کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے   گھات لگاکر حملے کیے اور  جوابی  کارروائیاں کیں اور دشمن کو جانی نقصان پہنچاتے ہوئے محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونے میں کامیاب ہوگئے ـ 


انھوں نے کہاہے کہ تین روز قبل (ولایت ڈی آئی خان) کے ضلع ٹانک کی تحصیل گومل میں پاکستانی فوج نے تحریک طالبان پاکستان کے ایک مرکز پر چھاپہ مارا تھا،جس میں ہمارے چھ ساتھی شہید ہوئے،جوابی کاروائی میں طالبان کے ہاتھوں سات فوجی مارے گئے،جبکہ بہت سے فوجی شدید زخمی ہوگئے ۔

ترجمان نے تیسرے بیان میں کہاہے کہ گزشتہ شب ولایت پشاور کی تحصیل باڑہ کے علاقے سپاہ دو جھنگی میں ٹی ٹی پی  نے فوج اور ایف سی کے ایک مشترکہ قافلے کو گھات (کمین) حملے کا نشانہ بنایا جس میں فوج اور ایف سی کے 10 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوئے جس کی ذمہداری بھی قبول کرتے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post