کیچ کے علاقہ پدراک میں بلوچی زبان کے معروف شاعر شہید کمال کہدائی کے گھر کو ریاستی ڈیتھ اسکوائڈ کے آلہ کاروں نے مسمار کردیا



 کیچ کے علاقے پدراک میں بلوچی زبان کے معروف  قومی شاعر شہید کمال کہدائی کے گھر کو ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے سرغنہ  عزیز کی سربرائی میں مسمار کیا گیا  اور گھر کے دروازے ٹی آئرن اور گارڈر اکھاڑ کر لےگئے یہ بات 

ریڈیو زرمبش نیوز ڈیسک کو علاقائی ذرائع نے بتائی ہے ۔  


علاقائی ذرائعے کے مطابق  شہید کمال کہدائی کا گھر پہلے پاکستان آرمی کے قبضے میں تھا جسے حال ہی میں انھوں  نے خالی کیا تھا، جس کے بعد 26 مئی کے دن فوجی آلہ کار ڈیتھ اسکوائڈ کے مقامی سرغنہ عزیز نے اپنے بیٹوں اور دیگر کارندوں کے ساتھ ملکر  دھاوا بولا دیا  اور گھر کو مسمار کرکے لوٹ مار کی ۔  


آپ کو علم ہے مزکورہ سرغنہ اپنے بیٹوں سمیت پدراک کے علاقے میں پاکستانی فوج کی سرپرستی میں ڈیتھ اسکواڈ چلارہا ہے، جبکہ علاقے میں کئی افراد کے سینکڑوں ایکڑ عراضی پر قبضہ کر رکھا  ہے. اور پدراک کے علاقہ میں چونگی لگاکر راہگیروں سے زبردستی ٹیکس بھی وصول کرتے ہیں ،اس کے علاوہ وہ  اور اسکے بیٹے شہید کمال کہدائی سمیت دسیوں بلوچوں کی قتل میں براہراست ملوث رہے  ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post