ڈسٹرکٹ خضدار کے علاقے کوڑاسک دوھلیڑی میں گزشتہ تین دنوں سے فوجی آپریشن جاری دو نوجوان بھائی جبری لاپتہ ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق خضدار کے یونین کونسل کوڑاسک کے علاقے دولیڑی ،کیلتر ،تریپی اور جوری میں پاکستانی فوج کی بر بریت گزشتہ تین دنوں سے جاری ہے۔
جہاں لوگوں کو حراساں کرکے گھروں کی تلاشی لی جارہا ہے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے بیشراحمد ولد تاج محمد سمالانی کو انکے چھوٹے بھائی سمیت تشدد کرنے بعد گھر سے حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیاہے ۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے فورسز کی پچھلے تین دن سے زمینی آپریشن جاری ہے وہ علاقے سے بڑی تعداد میں عام لوگوں کے اونٹ اور گدھے چھین کر خضدار اور مشکے کے پہاڑی سلسلوں میں داخل ھو ئے ہیں اور آپریشن میں مصروف ہیں۔