پنجگور نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اینٹی نارکوٹکس کے تھانے پر دستی بم حملہ کردیا
جو تھانہ کے ا ندر گرکر پھٹ گیا
جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے ۔
اس دھماکہ میں وہاں کھڑی دوگاڑیو ں کو بھی نقصان پہنچاہے ۔ نارکوٹکس فورس نے بھی جوابی فائرنگ کی ہے مگر حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔
آخری اطلاع تک اس حملہ کی ذمہداری کسی بلوچ آزادی پسند یا دیگر تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔