بولان میں فوجی آپریشن دوسرے روز بھی جاری، فورسز پر حملہ،کیچ تمپ میں چوکی کو نشانہ بنایا گیا


بلوچستان کے علاقے بولان میں سنیچر کے روز سے جاری  فوجی آپریشن آج بھی جاری ہے ، جبکہ آج ایک بار پھر مسلح حملے میں فورسز اہلکاروں کے ھلاکت کی  اطلاعات ہیں۔


تفصیلات کے مطابق بولان کے مختلف علاقوں بزگر، ہلیکسر، چلڑی، مارواڑ، پیر اسماعیل، شامیر لٹ، مارگٹ و شال سے متصل زرغون کے علاقوں میں آج دوسرے روز بھی پاکستان فوج کیجانب سے آپریشن جاری ہے۔


آپریشن میں فوجی اہلکاروں کو گن شپ و جاسوس طیاروں کی کمک حاصل ہے۔


ذرائع کا کہناہے  کہ آپریشن میں مصروف فورسز اہلکاروں کو مسلح افراد نے آج پھر  حملے میں نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجےانہیں جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں ۔ 


آپ کو علم ہے گزشتہ روز فورسز پر بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے حملے میں نشانہ بنایاتھا ۔ 


ادھر کیچ تمپ کلات میں قائم پاکستانی فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر ہفتے کی شب نامعلوم سمت سے راکٹ فائر کیے گئے۔

راکٹ حملے کے بعد فائرنگ کی آواز بھی سنی گئی ہے۔ 


واضح رہے کہ تمپ اور اسکے گرد نواح میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی طرف سے پاکستانی فورسز پر حملے ہوتے آرہے ہیں تاحال آج کے حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم کی طرف سے قبول نہیں کی گئی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post