قلات ،مسلم باغ بلوچستان ،کوٹھری سندھ میں شدید بارش اور ژالہ باری سے 5 بچے ھلاک ، 6 زخمی



بلوچستان مسلم باغ آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے ھلاک 3 زخمی۔ 

ذرائع کے مطابق مسلم باغ کلی لنڈی میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے ھلاک  جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔


 قلات پو لیس کے مطابق منگل کے روز  بنڈوخی میں ڈیڑھ سوفٹ گہرے کنوئیں میں گر کر چار سالہ بچہ حسن علی ولدغلام حسین ھلاک  ہو گیا لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کی نعش کنوئیں سے نکال کر  ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کر دی گئی۔


 علاوہ ازیں جامشورو کے علاقے کوٹری میں کچی آبادی کے علاقوں بروہی چوک اور ببر اسٹاپ پر ژالہ باری اور  دیواریں گرنے سے  7 سالہ عاصمہ، 8 سالہ فرحانہ اور 10 سالہ محمد یوسف دیوار گرنے سے ھلاک  ہوگئے جن کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔ 


 بارش اور ژالہ باری کے بعد شہر میں مواصلاتی نظام شدید متاثر ہوگیا جبکہ کچھ علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی معطل

Post a Comment

Previous Post Next Post