آوران کے علاقے پیرا ندر کے پہاڑی علاقے سے ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق پیراندر کے پہاڑی علاقے سے ایک شخص کی نعش ملی ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق نعش کو آواران سول ہسپتال منتقل کیا گیاہے۔
قلات شاہراہ پر کار اور ٹرالر میں تصادم، وکیل نثار احمد محمد شہی ھلاک جبکہ بھائی اور والدہ زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق قلات کے رہائشی عبدالمالک محمد شہی، سماجی ورکر ایڈووکیٹ خلیل احمد شادیزئی کے بھائی، ایڈوکیٹ نثار احمد محمد شہی جوکہ شال سے اپنی کار گاڑی میں قلات آرہے تھے کہ شال کراچی شاہراہ ماشاءاللہ ہوٹل کے قریب ٹرالر گاڑی سے تصادم کے نتیجے میں ایڈووکیٹ نثار احمد محمد شہی ھلاک ہوگئے جبکہ ان کی والدہ اور بھائی مسعود احمد محمد شہی زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی نعش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کردی گئی ہے۔
کچھی بولان کے علاقے بھاگ گوٹھ فتوانی میں لیویز فورس اور پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف مشترکہ کارروائی، پولیس اور لیویز فورس کی مشترکہ کارروائی کے دوران ڈاکووں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک لیویز اہلکار زخمی ہوگیا، جس کو سول اسپتال بھاگ منتقل کیا گیا ہے ، زخمی کو اسپتال میں میں طبی امداد کے بعد شال ریفر کردیا گیا، زخمی کی شناخت سعید احمد مغیری کے نام سے ہوئی ہے ۔