کوئٹہ فائرنگ سے ایک نوجان ھلاک ، تفصیلات کے مطابق سریاب روڈ عارف گلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 25 سالہ نوجوان محبوب ولد غلام قوم لہڑی سکنہ گوہر آباد نامی شخص ھلاک ہواہے ۔
تاہم واقع کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔
ادھر مظفر آباد میں پل گرنے سے تین مزدور ھلاک تین زخمی
مظفرآباد کی تحصیل نصیر آباد میں دریائے نیلم پر زیر تحصیل نصیر آباد میں دھنی اور گھنڈی کو ملانے کے لئے زیر تعمیر برج کو ہیوی مشینری کے ذریعے نصب کیا جا رہا تھا کہ اچانک گر پڑا۔
پولیس کے مطابق حادثے میں 3مزدور موقع پر ہی ھلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد مقامی ہیں۔
زخمیوں کو قریبی ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ۔