بلوچستان میں فائرنگ، خاتون سمیت 5 افراد قتل، آٹھ زخمی



اوستہ محمد  سٹی تھانہ اوستہ محمد کے حدود گوٹھ رضا محمد دشتی میں ملزم زاہد ،محمد سلیم، اور خان محمد دشتی نامی افراد نے فائرنگ کر کے داد محمد ولد فیض محمد دشتی نامی شخص  کو قتل اور مسماة (ن) کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔


 واقعہ سیاہ کاری کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے واقعہ ذاتی دشمنی کو شاخسانہ ہے ۔ 


علاوہ ازیں جھل مگسی سٹی میں مبینہ طور پر میر گل مگسی اورصلاح مگسی نامی ملزمان  نے محمد حسن مگسی نامی شخص کے گھر  فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں ان کی بیوی مسماة (م) موقع پر قتل ہوگئی ہے، ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، لیویز فورس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔


 ادھر  ڈیرہ مراد جمالی کی حدود مویشی منڈی ڈیرہ مراد جمالی میں فائرنگ گولیاں لگنے سے اللہ بخش شر نامی ایک شخص ھلاک ہوا  واقع  پرانی دشمنی بتائی جارہی ہے ۔


واقعہ کی اطلاع ملتے ہی صدر پولیس موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثہ کے حوالے کردیا۔


اس طرح کیچ زامران  پگُنزان فوجی ونگ کو پٹرول ،ڈیزل اور وسائل سپلائی کرنے والے شخص کو نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ 


تفصیلات کے مطا بق  گزشتہ روز زامران کے علاقے گیشتردان کے قریب نامعلوم افراد نے ایک ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا 

جو زامران کے علاقے میں قائم ایف سی ونگ کے لیے پٹرول و ڈیزل لے جارہا تھا۔تشدد و تنبیہ کے بعد مزکورہ شخص کو رہا کردیا گیا ۔


ذرائع کے مطابق دشتک زامران میں ایک گروپ فوج کی سہولت کاری میں ملوث ہے ، جس کے عوض فوج ان افراد کو بغیر ٹوکن باڈر جانے کی اجازت دیتی ہے ۔ 


آپ کو علم ہے  مسلح آزادی پسند تنظیمیں اپنے بیانات کے زریعے متعدد بار واضع کرچکے ہیں کہ ڈرائیور حضرات  فوجی سہولت کاری سے گریز کریں تاہم ابھی تک اس کاروائی کی ذمہداری کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے ۔


دریں اثناء لسبیلہ وندر  کراچی شال آر سی ڈی شاہراہ لک بدوک کے مقام پر کوچ اور ٹرک میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد ھلاک جبکہ  چھے زخمی ہوگئے۔


بتایابجارہاہے کہ کوچ میں مسافروں کے بجائے کروڑں روپے کا نان کسٹم پیڈ سامان لوڈ تھا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post