جیکب آباد : جیکب آباد کے سول لائین تھانہ کی حدود سرکٹ ہاﺅس کے قریب محنت کش کے گھر پر قیامت ٹوٹ پڑی دو معصوم بیٹوں کی نعشیں لوھے کے بکسے (پیٹی )میں بند ملیں مرید اور اویس دونوں بھائیوں کی پر اسرار طور پر نعشیں ملنے سے گھر میں کہرام مچ گیا ۔
پولیس کے مطابق دونوں معصوم بھائیوں کا والد پرویز میرانی ائیربیس میں کام کرتا ہے جبکہ والدہ ثمینہ گھروں میں کام کرتی ہے بچے گھر میں اکیلے تھے والدہ جب گھرمیں آئی تو بچوں کو موجود نہ پاکر پریشان ہوئی دو گھنٹے تک ڈھونڈتی رہی بعد میں لوھے کے بکسے کو جو کوئی انکے گھر رکھواکر گیا تھا سائیڈ کرنے کی کوشش کی پیٹی میں وزن محسوس ہوا تو کھول کر دیکھا تو بچوں لاشیں ملیں مزید تفتیش کررہے ہیں والدہ کی جانب سے بچوں کے قتل کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے پیٹی میں پڑے ایک بچے کی پشت جھلسی ہوئی اور ریلی پر خون کے دھبے نظر آئے ہیں ۔
