گوادر میں بم دھماکہ ،لیویز کچھی کا ملاز م اور میر زئی سے ڈاکٹر اغوا ، بلیدہ میں ڈیتھ اسکوائڈ کارندہ ھلاک



گْوادر نیا آباد میں  دستی بم دھماکہ کی اطلاعات ہیں مزید تفصیلات آنا باقی ہیں ۔  


 ڈھاڈر کے نواحی گاوں براہم باران میں کچھی کا ملازم نصراللہ کھوسہ اپنے گھر براہم باران سے موٹر سائیکل پر بالاناڑی ڈیوٹی کیلئے جاتے ہوئے مقامی پٹرول پمپ کے قریب پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگیا ہے ، جبکہ جائے وقوعہ پر ان کی موٹر سائیکل پولیس کو ملی ہے۔

 

 خاندانی ذرائع کے مطابق ان کو مبینہ طور پر اغواءکیا گیا ہے ۔


پولیس کے مطابق لاپتہ کے خاندان والے ایف آئی آر درج کرنے سے کترارہے ہیں جبکہ ڈھاڈر پولیس نے ایس ایچ او ڈھاڈر کی مدعیت میں پولیس تھانہ ڈھاڈر میں اغواءکا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا ہے ۔


 لیویز انتظامیہ کچھی اور پولیس کی جانب سے مغوی کی بازیابی کیلئے سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے ۔


دریں اثناء  میزٸی آڈہ  میں نامعلوم مسلح افراد نےڈاکٹر سید عبدالہادی کو کلی مالیزٸی سیدان سے افطاری کے ان کی پراٸیوٹ کلینک سے اغوا کر کے لےگٸے ہیں۔


کیچ بلیدہ کے علاقہ 

گلی میں جمیل مُراد نامی شخص کو نامعلوم مسلح افراد  نے  حملہ کرکے ھلاک کردیا ہے ،   علاقائی ذرائع کے مطابق ھلاک شخص کا تعلق ڈیتھ اسکواڈ سے بتایا جاتا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مزکورہ کارندہ نام نہاد بلوچستان اسمبلی کے ممبر ظہور بلیدی کے بھائی کے گروہ سے ہے ۔ 


ادھر وندر میں ، ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے فرار ہونے والا ملزم وندر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیاہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post