تربت پاکستانی فورسز نے دو نوجوان جبری لاپتہ کردیئے ،نوشکی میں فورسز چوکی پر حملہ




تربت  کے علاقے گھنہ میں آج سحری کے وقت تقریبا 4 بجے پاکستانی  فورسز نے گھروں پر اچانک غیر قانونی چھاپہ مار کر خواتین و بچوں کو زدکوب کرکے   صغیر اور اختر نامی دو نوجوانوں کو تشدد بعد حراست میں لیکر جبری  لاپتہ کردیا ہے  ۔


لواحقین کے مطابق وہ لاپتہ ہیں مقامی لیویز اور پولیس بے خبر ہے ۔ 


دریں اثناء رات گئے نوشکی کیشنگی بلغانی میں قائم پاکستانی فورسز کے چوکی پر نامعلوم مسلح افراد نے راکٹ لانچر اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچاکر فرار ہوگئے ہیں ۔ 

آپ کو علم ہے دن قبل اس علاقہ سے مسلح افراد نے دو مقامی باشندوں کو اغوا کرلیاتھا ۔

باخبر ذرائع نے انکشاف کیاتھا کہ ریاستی کارندوں نے مذکورہ افراد کو فورسز کے اشارہ پر اغوا کرلیاتھا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post