دکی شقی القلب شوہر نے نوجوان بیوی کو پھانسی دے دی ، شال چوکیدار ساتھی نے اپنے ساتھی کو قتل کردیا


 


دکی ہوسڑی کے علاقے میں نصیب اللہ نامی شقی القلب شوہر نے  دو بچیوں کی والدہ   اپنی زوجہ 22 سالہ حلیمہ بی بی کو مبینہ طور پر سیاہ کاری کے شعبے میں پھانسی دیکر قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔ 


مقامی لیویز نے نعش سول ہسپتال دکی منتقل کردی ۔ 


ادھر بلوچستان کے دارالحکومت شال  مغربی بائی پاس مقامی  پمپ کے قریب گودام میں ایک  چوکیدار نے فائرنگ کرکے ناگزیر وجوہات کی بناپر  ساتھی چوکیدار کو ھلاک کردیاہے ۔ 


خروٹ آباد پولیس بروقت کاروائی کرتے ہوئے قاتل چوکیدار کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post