ڈیرہ بگٹی کے علاقے مرو میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے بنائے گئے ڈیتھ اسکوائڈ کے سرغنہ دین محمد بگٹی اور ان کے ساتھیوں پر حملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں دین محمد بگٹی موقع پر ھلاک جبکہ ان کے دو کارندے زخمی ہوگئے ۔
آپ کو علم ہے مزکورہ سرغنہ اور اسکے کارندے فوج ایجنسیوں کے ساتھ مل کر ڈیرہ بگٹی میں نہتے لوگوں کو اغوا ، اور موت کی گھاٹ اتارنے میں پیش پیش رہے ہیں ، اور ہروقت چادر چاردیواری کی پائمالی میں فورسز کے ساتھ بلوچ کے خلاف کھڑے رہے ہیں ۔
