کیچ کی مرکزی شہر تربت کے علاقہ آپسر میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے چھاپہ مار کر طاہر ولد استاد عزیز نامی نوجوان کو گزشتہ روز افطاری کے وقت حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مزکورہ نوجوان اپنے دکان میں بیٹھا ہواتھا جب انھیں پانچ گاڑیوں پر مشتمل قافلے نے گھیر لیا ۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مزکورہ نوجوان مستقلا ضلع آواران تحصیل جھاو کوہڑو کی رہائشی ہیں جو وہاں سے فورسز کی آپریشنو ں سے تنگ آکر کئی سال پہلے آباد ہوگئے تھے ، مزکورہ نوجوان کے والد کسی کے ہاں ڈرائیو ر ہیں جو اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں ۔
