بلوچستان اور پنجاب حادثات اور واقعات دو طالبات سمیت پانچ افراد ھلاک متعدد طالبات زخمی



 کوئٹہ  کے علاقے ہزار گنجی میں تیز رفتار ٹریکٹر نے گزشتہ روز  دو   بھائیوں مصور اور وارث کو کچل دیا، دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئے  ۔


لسبیلہ ہفتہ کے روز جام یوسف آباد ڈنڈہ بیلا میں کھیت میں کام کرنے کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے 55 سالہ عبدالصمد ولد عبدالرحمن قوم سمالانی ساکن مستونگ جاں بحق ہوگیا۔ 


 دریں اثناء پنجاب بہاول پور ریاض کالونی میں  نجی گرلز ہاسٹل  کے  کمرے کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں

22 سالہ ماجدہ اقبال اور 21 سالہ شہلا منور ھلاک  جبکہ متعدد طالبات زخمی ہوگئیں ۔ 


ھلاک دونوں طالبات کا تعلق تحصیل چشتیاں کے گاں 172 مراد سے ہے۔جاں بحق اور زخمی ہونے والی طالبات گورنمنٹ صادق ویمن کالج یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔ 


 ریسکیو ذرائع کے مطابق ہاسٹل کے کمرے کی چھت بلڈنگ کی ٹینکی گرنے کی وجہ سے وزن برداشت نہ کر سکی اور گر گئی۔   زخمی طالبات اور نعشوں کو بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post