قلات میں پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے



بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے آج صبح قلات کے علاقے ہربوئی، اسکلکو میں مرکزی شاہراہ کے نزد قابض پاکستانی فوج کے دو اہلکاروں کو اس وقت مسلح حملے میں نشانہ بنایا جب وہ پیدل اپنے پوسٹ کی طرف جارہے تھے، حملے میں ایک دشمن اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔


 انھوں نے کہاہے کہ اس حملہ کے فورا بعد  سرمچاروں کے دوسرے دستے نے مذکورہ پوسٹ پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے جس کے نتیجے میں دشمن کو مزید جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔


بلوچ لبریشن لبریشن دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post