بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ نے سائیں جی ایم سید کی 28 ویں برسی کے موقع پر جاری پیغام میں کہاہے کہ
" ہم سائیں جی ایم سید کی 28 ویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
وہ صرف سندھ کی آزادی کی ہی نہیں بلکہ دوسری قوموں کی آزادی کے بھی آواز تھے۔
انھوں نے کہاہے کہ ہمیں امید ہے کہ سندھ کے نوجوان اُن کے نظریے اور عمل پر عمل پیرا ہوتے ہوئے، انقلاب میں ان دونوں چیزوں کی ضرورت کے طور پر اُنہیں آگے بڑھائیں گے۔
انھوں نے کہاہے کہ بلوچ قوم کو سندھ کے دُکھ درد اور محکومی کا احساس ہے۔ "