خیبر پختونخوا سوات کے علاقے کبل میں بدنام زمانہ کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی کے عمارت میں ہونے والے دھماکے میں ھلاکتوں کی تعداد 15 جبکہ زخمیوں کی 40 ہوگئی ہے ۔
ریسکیو 1122 کے حکام کا کہنا ہے کہ منہدم شدہ عمارت کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس آپریشن میں سو کے قریب اہلکار شریک ہیں اور اب تک امدادی کارکنوں نے ملبے سے 15 لاشوں اور 40 زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا ہے۔
سیکرٹری صحت کے مطابق اب تک دھماکے کے بعد 53 زخمیوں کو ہسپتال لائے گئے ہیں جن میں سے آٹھ کی حالت تشویشناک ہے۔
سوات پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ دہشت گردی کی وجہ سے نہیں ہوا۔بلکہ ممکنہ طور پر اسلحہ ڈیپو میں بلاسٹنگ کے باعث پیش آیا ہے۔
تاحال کسی بھی تنظیم کی جانب سے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔