بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ
تیرہ اپریل کو قابض فوج نے ضلع پنجگور میں کیلکور کے علاقے جکّی میں سرمچاروں کا راستہ روک کر حملہ اور گھیرنے کی کوشش کی۔ اس سے سرمچاروں اور دشمن فوج کے درمیان ایک جھڑپ شروع ہوئی جس میں تین سرمچار کمبر بلوچ، زھیر بلوچ، اور اختر بلوچ شہید اور پاکستانی فوج کے کئی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔ دشمن فوج کی مدد کیلئے جنگی ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ پر پہنچ کر اپنے کمانڈوز اُتارے۔ اس کے باوجود سرمچاروں نے بہترین حکمت عملی سے انہیں نشانہ بنا کر دشمن کے گھیراؤ کو توڑنے کامیاب ہوئے۔
کیلکور جھڑپ میں شہید ہونے والوں میں کمبر عرف شھاب ولد ھامجان سکنہ اسپیتیں گر زامران، زھیر عرف ھمل ولد پکیر جان سکنہ بل کیلکور اور اختر عرف سراج ولد محمد سکنہ چوٹین کیلکور شامل ہیں۔ انہوں نے نہایت بہادری اور مہارت سے پاکستان فوج کا مقابلہ کیا اور اپنے دوسرے ساتھیوں کو وہاں سے بحفاظت نکالنے میں کامیاب ہوئے۔
شہید کمبر سے دو مہینے پہلے مسلح جدوجہد میں باقاعدہ شمولیت کی تھی۔ اس سے پہلے وہ ہمدرد کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ ان کے خاندان کے کئی افراد پاکستان فوج کے ہاتھوں شہید کئے جاچکے ہیں۔ ان میں شہید محمد جان عرف بابا درویش، شہید شیہک عرف ناکو تلانگ اور شہید سپاہان بلوچ نے آزادی کی جدوجہد میں اپنی سروں کی قربانی دیکر شہادت کا رتبہ پاچکی ہیں۔ ان کے چاچا رفیق ولد عمر کو پاکستان کے خفیہ اداروں نے 2013 کو اغوا کرکے سات سالوں تک گمشدہ رکھ کر خفیہ زندانوں میں تشدد کیا اور 2020 کو چھوڑ دیا۔ ان کے خاندان کے ایک نوجوان چاکر ولد مجید کو پاکستان کی خفیہ اداروں نے اٹھا کر لاپتہ اور شدید تشدد کے ذریعے اُسے بلوچ جہد آزادی کے خلاف کام کرنے کیلئے زور دیا گیا۔ اسی وجہ سے اس نے رہائی کے بعد خودکشی کی۔
شہید زھیر بلوچ اور شہید اختر بلوچ نے بھی اسی سال باقاعدہ مسلح جدوجہد کا آغاز کیا۔ اس سے پہلے وہ ہمدرد کی حیثیت سے بلوچ جہد آجوئی کیلئے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
ہم شہدا کو خراج عقئدت پیش کرتے ہیں اور عزم کرتے ہیں کا ان کا مشن بلوچستان کی آزادی منزل کے حصول تک جاری رہے گی۔