بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے تمپ اور وادی مشکے میں دشمن فورسز پر حملے کیے۔ پندرہ اپریل کی رات کو کیچ کے علاقے تمپ میں ایکسچینج میں قائم فوجی کیمپ کے مورچہ پر دستی بم سے حملہ کیا جس سے فورسز کو جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔
انھوں نے کہاہے کہ گزشتہ روز صبح تقریبا نو بجکر بیس منٹ پرسرمچاروں نے وادی مشکے کے علاقے ملیشبند میں پاکستانی فوج کے اہلکاروں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ گدھوں کے ذریعے فوجی کیمپ کیلئے پانی لے جا رہے تھے۔ اسی وقت کیمپ کے مورچہ کو اسنائپر اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ حملے میں تین اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ۔
ترجمان نے کہاہے کہ بی ایل ایف ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔