خضدار میں چینی اور یوریا کے گداموں پر سیکورٹی فورسز کے چھاپے کے خلاف تاجربرادری نے رات گئے احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ۔ شال کراچی شاہراہ خضدار وڈھ اور سوراب کے مقامات پر بلاک کردیا گیا ۔
سیکورٹی فورسز کے چھاپے کو تاجر برادری اور ڈیلرز نے بلاجواز قرار دیدتے ہوئے کہاہے کہ یوریا اور چینی کا اسٹاک قانونی طریقے سے موجود اور اس کے بلٹی و دیگر تمام ثبوت موجود ہونے کے باوجود سیکورٹی فورسز کا چھاپہ ذاتیات پر مبنی اور تاجروں کے کاروبار میں خلل ڈالے کے مترادف ہے۔
انھوں نے کہاہے کہ چینی اور یوریا کے گداموں پر چھاپہ مارنا قابل مذمت عمل ہے اگر نوٹس نہیں لیا گیا تو دکانیں کاروباری مراکز بند رکھیں گے ۔
آخری اطلاع تک مقامی انتظامیہ کی مداخلت پر روڈ کھول دیا گیا ۔