کچلاک پولیس اور مسلح افراد میں فائرنگ کاتبادلہ دوپولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد ھلاک ،مستونگ اور نوشکی فائرنگ میں دوافراد زخمی



کوئٹہ :کچلاک کے علاقے کلی اسپین میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے کانسٹیبل عبدالجبار اور کانسٹیبل جلات خان ھلاک جبکہ 

پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا ہے ۔ 


تاہم واقع کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔ 


نوشکی میں  مسلح افراد کی فائرنگ سے دودا خان ولد  رسول خان بادینی نامی شخص شدید زخمی ہوا ہے ،جسے شال منتقل کردیا گیا ۔


دریں اثناء مستونگ  میجر چوک پر  نامعلوم موٹر سائیکل سوار  کی فائرنگ سے سبزی فروش رسول بخش نامی شخص  زخمی ہوگیا ،جسے  فوری طورپر  نواب ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post