زیارت دو فورسز اہلکار اغوا، ہوشاپ کا نوجوان تربت جاتے لاپتہ، خضدار پولیس اہلکار فائرنگ سے ھلاک



بلوچستان زیارت  کراس سے  سیکیورٹی فورسز کے دو  اہلکاروں کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا ہے۔ 


آپ کو علم اس سے قبل ایسے واقعات کی ذمہداریاں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم کرتے چلے آرہے ہیں ۔ مگر مزکورہ اہلکاروں کو اٹھا ئے جانے کی ذمہداری کسی نے قبول نہیں کی ہے ۔ 


 ادھر ہوشاپ سے اطلاعات ہیں کہ شاہ میر ولد گنج بخش سکنہ عرض محمد بازار ہوشاب نامی نوجوان بغیر بتاٸے صبح زیارت تربت کے لیے نکلا تھا ، جس کے بعد لاپتہ ہے۔ 


اہلخانہ کے مطابق ان کا موباٸل بھی بند ہے اور تربت سٹی سے بھی  ناواقف ہے۔


دریں اثناء خضدار صدر تھانے کی حدود جعفر آباد میں نامعلوم مسلح  افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل ضیاء اللہ ھلاک ہوا ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post