تربت مسلح افراد کی فائرنگ سے 55 سالہ پرویز مسیح قتل۔
مرکزی جامع مسجد کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے پرویز مسیح کو اس وقت گولیاں مار کر ہلاک کر دیا جب وہ میونسپل کارپوریشن میں اپنی ڈیوٹی پر جارہے تھے۔
پولیس کے مطابق مقتول کے سر، سینہ، پیٹ، بازو اور پاؤں پر 13 گولیاں ماری گئیں۔
مقتول محکمہ ایری گیشن میں ملازم تھا مگر کنٹریکٹ بیس پر وہ کارپوریشن میں بطور خاک روب کام کررہے تھے۔
پولیس کے مطابق پرویز مسیح صوبہ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں پرانی مالمبندی کے رہائشی تھے۔
پنجگور ٹرمینل کے ایریا میں فائرنگ سے سرور نامی شخص زخمی مقامی انتظامیہ نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ۔
پنجگورسی پیک روڑ پر نامعلوم مسلح افراد نے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی ،جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا، جنہیں فوری طورپر مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا مزید کارروائی کی جارہی ہے ۔
دریں اثناء شال میں تیرہ سالہ ضیاء الدین سکنہ شاہ زمان روڈ نے ناگزیر وجوہات کی بناپر گلے میں پندہ ڈال کر خودکشی کرلی۔
