ڈی آئی خان ، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،جعلی مقابلے میں دو افراد ہلاک، وادی تیرہ میں باردوی سرنگ دھماکہ



ڈی آئی خان سیکیورٹی فورسز ،سی ٹی ڈی اور پولیس نے ڈی آئی خان کے چودھوان گاؤں کے قریب کوٹ تگہ میں جعلی مقابلے میں ھلاک کردیا ہے ۔تاہم انھوں نے اب تک انکے نام نہیں دیئے ہیں ۔ 

حسب معمول سی ٹی ڈی نے جھوٹا دعوی کیاہے کہ عسکریت پسندوںکے خلاف مشترکہ آپریشن کیا، اس دوران عسکریت پسندوں نے فورسز پر حملہ کر دیا، سیکیورٹی اداروں کی جوابی کارروائی میں دو عسکریت پسند مارے گئے، جن کی شناخت ان کے قبضے سے ملنے مقامی کالعدم تنظیم کے کارڈز سے ہوئی ہے ۔



خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک ایف سی اہلکار زخمی ہو گیاہے۔  ایف سی ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے علاقے غیبی نیکہ میں بارودی سرنگ کا دھماکا اس وقت ہوا جب فرنٹیئر کور کے اہلکار معمول کے گشت پر تھے۔


 

Post a Comment

Previous Post Next Post