بلوچستان لبریشن فرنٹ کےترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے تیرہ اپریل کو شام چھ بجے کیچ کے علاقے زامران میں زامری کور میں قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر اسنائپر، راکٹوں اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
انھوں نے کہاہے کہ اسنائپر سے چوکی کی سیکورٹی پر معمور اہلکار کو ہلاک کرنے کے بعد سرمچاروں نے چوکی کو خودکار بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا اور اے ون کے گولے فائر کئے۔ حملے میں قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔
بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک قابض فوج پر حملے جاری رہیں گے۔