وڈھ آسمانی بجلی گرنے سے دو بچے ھلاک ،جبکہ اوتھل ،ایک شخص کی نعش بر آمد



 ضلع لسبیلہ کی سب تحصیل لیاری میں واقع ہندوں کے مقدس مقام چندر گوپ کے علاقے سے ایک 70 سالہ شخص کی لاش ملی ہے جس کی شناخت رائے مل کولہی ولد کومدو کولہی سکنہ ماتلی ضلع بدین (سندھ) کے نام سے ہوئی ہے


متوفی کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ہندو یاتری لیاری سے نکلنے کے بعد دوسری سلامی چندر گوپ پر دیتے ہیں اس کے بعد تیسری سلامی کیلے وہ ہنگلاج نانی مندر کے لیئے روانا ہوجاتے ہیں۔


وڈھ کے پہاڑی علاقہ پورالی کے نواحی علاقہ سیلوڈن ایریا میں شدید بارش۔ آسمانی بجلی گرنے سے علاقہ کے رہائشی ولی محمد مینگل کے 2 بچے ھلاک جبکہ ولی محمد مینگل خود بھی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post