بلوچستان بھر سمیت مکران میں تیز اور طوفانی بارشیں، درجنوں مکانات منہدم بجلی کے کھمبے گرگئے ، پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے چار کسان ھلاک



تربت اور کیچ میں گرج چمک کے ساتھ 2 گھنٹوں طوفانی بارش اور ژالہ باری جاری  رہا۔ 


بتایا جارہاہے کہ تربت کیچ میں بارش نے تباہی مچا دی ہے

لوگوں کا کہنا ہے کہ سالوں بعد ایسی بارش ہوئی ہے، ان کا کہنا ہے کہ 1998 کے بارش سے تشبیہ دی جارہی ہے.


تربت  سنگانی سر سے اطلاع ہے کہ  میئر تربت کےمحلہ میں گیارہ ہزار  کی وی  کھمبہ اور ٹرانسفارمر زمین بوس ہوئے ہیں  ۔


 اس طرح ضلع کیچ کے متعدد علاقوں میں بجلی کے کھمبے بھی گرنے کی اطلاعات ہیں۔


تحصیل تمپ کے علاقے بالیچہ اور تلکان میں طوفانی بارش نے بہت سے گھر اور چاردیواریاں  گرا دی ہے۔ 


دشتی بازار میں گیارہ ہزار کے وی کا کھمبہ گرجانے سے ،کوشقلات وملک آباد فیڈرمنقطع ہوگئے ہیں ۔



وڈھ آڑینجی میں طوفانی بارش

 آسمانی بجلی گھر پر گرنے سے دو افراد جان بحق جبکے  دو زخمی ہوئے ہیں ۔ 


دریں اثناء بہاولپور کے علاقہ خیرپور ٹامیوالی میں آسمانی بجلی گرنے سے کھیتوں میں کام کرنے والے  4 افراد ھلاک ہوگئے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post