طارق فتح کے وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوے جلاوطن قوم پرست رہنما شیر عالم مری نے کہا کہ مرحوم طارق فتح ایک قابض قوم سے تعلق رکھنے یا ایک پنجابی ہونے کی فرق کو ہمیشہ بالاء طاق رکھتے ہوے ہر فورم پر محکوموں کی حمایت کرنے اور ہمدرد ہونے کو ترجیح دیتا رہا ہے اور تمام بین الاقوامی اداروں میں نیک نیتی سے محکوم اور مظلوموں خصوصاً بلوچ کی محکومیت کی خلاف ہمیشہ سے ایک توانا آواز رہے ہیں ۔
انہوں نے کہاہے کہ وہ تمام عمر انصاف اور برابری کے اصولوں کو قائم ہونے کے لیے انتھک اور مخلصانہ و شعوری انداز کے جد و جہد میں گزارا تھا ۔
انھوں نے کہاکہ بلوچ قوم سمیت خطے کی تمام محکوم اور مظلوم اقوام آج ایک سچے صحافی اور اپنے ایک ہمدرد سے محروم ہوگئے دُکھ کی اس گھڑی میں طارق فتح کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔