سوات کبل میں سی ٹی ڈی تھانہ میں خودکش حملہ۔سوات کی تحصیل کبل میں سی ٹی ڈی تھانہ کے اندر 2دھماکے 8اہلکارجاں بحق متعدد زخمی ہوگئے۔ دھماکہ کے بعد تھانہ کی عمارت گر گئی ۔پولیس کے مطابق دھماکہ مبینہ طور پر خودکش تھا ۔
ڈی آئی جی کاونٹرز ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہے کہ سی ٹی ڈی کبل میں دھماکا ہوا، دھماکے سے تھانے کی عمارت بیٹھ گئی ہے۔
خالد سہیل کے مطابق دھماکے سے علاقے کی بجلی منقطع ہو گئی، دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں اب تک 3 افرادہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔