بلوچستان کے دارالحکومت شال ا ئیرپورٹ روڈ بلیلی کسٹم کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ھلاک ہوگیا ہے ۔ واقع کے بعد نعش سول ہسپتال پہنچادیا گیا ہے ۔
اس طرح پنجگور کے علاقے چتکان بازار سونار مارکیٹ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق پولیس ذرائع کے مطابق چتکان بازار سونار مارکیٹ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے عبدالغفور ولد بہرام سکنہ دزپروم نامی شخص ھلاک ہو گیا اس سلسلے میں پولیس مزید تفتیش کررہی ہے ۔
ادھر مستونگ بس اڈہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ۔ فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت مولوی ضیا الرحمن سکنہ صدیق آباد کے نام سے ہوئی ہے ۔ نعش کو غوث بخش رئیسانی میموریل اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔
دریں اثناء چمن گڑنگ لیویز فورس نے ملت آباد کی قریب نالے میں ہاتھ اور پاوں رسی سے باند ھے ہوئے باران ولد علی خان قوم عشیزٸی سکنہ باٸی پاس نامی شخص کو بے ہوشی حالت میں برآمد کرکے ہسپتال منتقل کردیا ہے
واقعہ کی مزید تفتيش لیویز کرر ہی ہے ۔
