تین بچے ھلاک ، وڈھ کرنے لگنے سے دو افراد ھلاک ایک زخمی



چمن  گھر میں رکھے بارودی مواد پھٹنے سے 

چمن رحمان کہول روڈ ظریف مسجد کے علاقے میں افغان طالبان کے زیر استعمال خالی گھر میں پڑے بارودی مواد پھٹنے سے  تین بچے ھلاک ہوگئے۔


باوثوق ذرائع  کے مطابق بچے خالی گھر میں پڑے بارودی مواد سے کھیل رہے تھے کہ دھماکہ ہوا ۔   ذرائع سے معلوم ہواہے کہ یہ گھر کافی عرصے سے افغان طالبان کے زیر استعمال تھا افغانستان پر قبضے کے بعد افغان طالبان اس مکان سے افغانستان منتقل ہوگئےتھے اس وقت بھی اس مکان میں بھاری مقدار میں بارودی مواد پڑا ہوا تھا ۔ 


دریں اثناء وڈھ کے علاقے  لوپ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے دو افراد موقع پر ھلاک جبکہ  ایک بےہوش ہوگیا ،بعد ازاں ھلاک اور زخمی کو  ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post