خضدار ،دکی شا ل وبائی مرض،فائرنگ و روڈ حادثہ میں چار بچے ھلاک تین افراد زخمی



خضدار  زہری کے رہائشی تاجر حاجی عبدالعزیز زہری کے تین بچے ایک پر اسرار بیماری سے ہلاک ہوگئے ہیں۔


کہا جارہا ہے کہ مزکورہ بچوں میں گلے اور سینے کی پر اسرار بیماری کے علامات ظاہر ہوگئے تھے۔جو ایک ایک کرکے جان کی بازی ہار گئے ۔


مقامی ذرائع کے مطابق ایک مہینے کے اندر ان کے 2 بچیاں فوت ہوئیں تھیں جبکہ آج انکا کمسن بیٹا کراچی میں جان کی بازی ہار گیاہے ۔ 


ادھر دکی میں نامعلوم مسلح شخص کی فائرنگ سے مویشی چرانے والا 14 سالہ  علی نواز ولد دادان  مری سکنہ یارو شہر دکی  ھلاک ہوگئے ہیں ۔ 


تاہم قتل کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔ 


دریں اثناء شال  آج بھی پھر  سخی سرور مین کوئٹہ روڈ حبیب آباد کے مقام پر ٹرک اور کار کی تصادم میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post