کراچی گیس اور آئل کے مشہور بیوپاری ایاز مہر اور ان کے ڈرائیور نامعلوم افراد ہاتھوں اغوا ۔
مغوی ایاز احمد کے بھائی جاوید احمد کی مدعیت میں ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ایاز احمد اور ان کے ڈرائیور غلام علی کو 10 اپریل کو ان کی ریوو گاڑی سمیت اغوا کیا گیاہے ،جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں ۔
مقدمے کے متن میں بتایا گیا ہے کہ ایاز احمد گیس اور آئل کا بزنس کرتے ہیں ، ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے.
آپ کو علم ہے گزشتہ دو عشروں سے پاکستانی فورسز اور خفیہ ایجنیسوں کے کارندے لوگوں کو غیر قانونی چادر چاردیواری پائمال کرکے لوگوں کو جبری لاپتہ کرتے ہیں ۔
مگر سب سے زیادہ متاثر بلوچ ہیں ، سندھی ،پختون سے زیادہ بلوچ نہ صرف بلوچستان بلکہ سندھ پنجاب اور خیبر پختونخواہ سے گمشدگی کا شکار بنائے جاتے ہیں ۔
دریں اثناء نیو کراچی میں واقع ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے عمارت شدید نقصان پہنچنے کے بعد زمین بوس ہو گئی، جس کے نتیجے میں آگ بجھانے والے عملہ کے 4 رضاکار ھلاک اور دیگر 13 افراد زخمی ہوگئے۔
