پنجگور کے علاقے گرمکان میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے تین کتابوں کے مصنف، محکمہ زرعی انجینئرنگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ممتاز ادیب شاعر دانشور یعقوب عامل کو ھلاک کرکے فرار ہوگئے ۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ رات گئے پنجگور گرمکان میں رات کی تاریخی میں چوروں نے گھس کر یعقوب عامل پر فائرنگ کر کے انھیں ھلاک کردیا ۔
سوانحہ عمری یعقوب عامل
آپ 06/اکتوبر/1970 کو
گرمکان پنجگور میں جیئند خان کے گھر پیدا ہوئے ۔ ابتدائی تعلیم گرمکان پنجگور سے حاصل کرنے بعد انجینیرنگ سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی، ٹنڈوجام ، سے بیچلر آف انجینئرنگ کی ڈگری لی ، یونیورسٹی آف بلوچستان سے ایم اے بلوچی میں کیا ۔
1990 سے بلوچی زبان لبزانک سے منسلک ہوگئے ۔
آپ نے تحقیق ، شاعری، اور غزل پر کام کرنے کے علاوہ تین کتاب
1- مہر ءِ سکین (تحقیق)
2- چکار (تحقیق)
3- گل اندام (اردو غزل )
کے نام سے کتابیں لکھ کر چھاپ کروائے ۔