ڈیرہ مراد جمالی ڈومکی محلہ میں معمولی بات پر ڈومکی برادری کے دو نوجوانوں میں توں توں میں میں بعد فائرنگ کے نتیجے میں عاشق علی ڈومکی نامی نوجوان شدید زخمی ہوا ،جسے
تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
مزید تفتیش پولیس کررہی ھے
ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوا ہے ۔
دکی۔مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے ایک کانکن ھلاک جبکہ تین بے ہوش ہوگئے ہیں۔
بے ہوش ہونے والے کانکنوں میں احسان اللہ ولد جان محمد قوم اچکزئی ،امین اللہ ولد نعمت اللہ قوم بارکزئی ،اور عبدالستار ولد محمد عیوض شامل ہیں۔
دریں اثناء زیارت کراس پر مسافر کوچ کو مسلح افراد نے روک کر فائرنگ کردیا ۔
عینی شاہدین کے مطابق ایک سفید کلر کار میں سوار مسلح افراد نے کوچ روک کر ٹائروں اور فیول ٹینک پر اندھا دھند فائرنگ کر کے بعد ازاں فرار ہوگئے تاھم کوچ میں سوار تمام سواری محفوظ ہیں۔
بعد ازاں کوچ ڈرائیور اور سواریوں نے زیارت کراس پر روڈ بلاک کرکے ہر قسم کے ٹریفک کیلے روڈ کو بند کردیا۔