کیچ سرمچاروں نے موبائل فون کے چھ ٹاوروں پر حملہ کرکے نذر آتش کردیا ۔ بی ایل ایف



بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ جاری بیان میں  نے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے ضلع کے تحصیل دشت میں پاکستان اور چینی کمپنیوں کے موبائل فون کے چھ ٹاوروں پر حملہ کرکے نذرآتش کیا ہے۔


 انھوں نے کہاہے کہ پندرہ اپریل بروز ہفتہ بارہ بجے سرمچاروں نے دشت کمبیل، ڈیڑھ بجے جان محمد بازار، چار بجے پرنٹ بازار، اور ساڑھے چار زرین بُگ میں پاکستان کی موبائل فون کمپنی یوفون اور چینی کمپنی زونگ کے موبائل فون کے ٹاوروں پر حملہ کرکے ان کی تمام مشینری کو جلا دیا ہے۔


اسی طرح چودہ اپریل کو شام سات بجے دشت کسر میں چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) روٹ پر یوفون اور سنگئی بازار میں زونگ کمپنی کے ٹاوروں پر حملہ کرکے ساری مشینری کو نذرآتش کیا ہے۔


 پاکستان اور چین بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آزادی پسند جہدکاروں اور ہمدردوں کو ٹریس کرنے اور معلومات حاصل کرنے کے ساتھ اپنے جاسوس اور وہاں پر تعینات فوجیوں کی سہولت کیلئے موبائل فون کی ٹاوروں کا جال بچھا رہے ہیں۔


ترجمان نے کہاہے کہ سی پیک روٹ کی تحفظ کیلئے وہاں موبائل فون کے ٹاور لگائے جا رہے ہیں اور ان منصوبوں کو بلوچ اور بلوچستان کی ترقی کا نام دیکر ہمارے وسائل کی لوٹ مار اور غلامی کو طول دینے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post