کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے ڈنک میں نامعلوم مسلح افراد نے فوجی قافلے کو سیکیورٹی فراہم کرنے والے اہلکاروں پر حملہ کردیا ۔
حملے میں فورسز اہلکاروں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، حملے کے بعد فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مین روڈ پر آنے اور جانے والوں کی تلاشی شروع کردی ہے ۔
دوسری جانب اس حملے کی ذمہداری کسی نے قبول نہیں کی ہے ۔