ضلع کیچ کے علاقہ زامران میں سادیم کے مقام پر پاکستانی فوج کی ایک گاڑی پر مسلح افراد نے گھات لگاکر حملہ کردیا۔
جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار اہلکار ہلاک ہوگئے ، اس کے بعد حملہ آوروں نےان کا اسلحہ ضبط کرکے اپنے ہمراہ لے گئے۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔
ادھر ضلع پنجگور کی شہر میں واقع مرکزی کیمپ کے حفاظتی چوکی پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ۔ جس میں فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچا ۔
واقع کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے۔